ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شرد پوار تیسرا مورچہ بنانے میں مصروف 

شرد پوار تیسرا مورچہ بنانے میں مصروف 

Thu, 29 Mar 2018 11:04:00    S.O. News Service

نئی دہلی ،28؍ مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)تیسرا مورچہ کے نفاذ میں شرد پوار اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔پوار نہ صرف تیسرے مورچہ کے قواعد میں لگے ہیں بلکہ وہ مسلسل یہ کوشش بھی کر رہے ہیں کہ کانگریس کو اس اتحاد سے دور رکھا جائے۔ حالانکہ ترنمول کانگریس کی ممتا بنرجی کے ساتھ ساتھ دیگر علاقائی پارٹیاں نہیں چاہتی ہیں کہ تیسرے مورچہ میں کانگریس کو کوئی قیادت ملے وہ راہل گاندھی کی قیادت کے حق میں نہیں ہے۔علاقائی پارٹیوں کا ماننا ہے کہ 2019انتخابات میں وہ وزیر عظم نریندر مودی کو مقابلہ دے سکتی ہیں نہ کہ کانگریس۔ گزشتہ 4 سال میں اگر مودی کی جیت کے سفر کو کسی نے روکا ہے تووہ ریاست کی پارٹیاں ہی ہیں۔بی جے پی کی توسیع کے لئے مودی کو دو مورچوں یعنی ریاست اور مرکز میں ایک ساتھ لڑنا ہوگا۔وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے صدر امت شاہ نے مختلف ریاستوں میں پہلے ہی مایاوتی ،ممتا بنرجی ،اکھیلیش یادو، لالو پرساد یادو، چندر بابو نائیڈو، نوین پٹنائک ،ادھو ٹھاکرے اور اروند کیجریوال کو ناراض ج کر دیا ہے۔لہٰذا بی جے نے اس رویہ سے نہ صرف اپنے موجودہ ساتھیوں کو بلکہ مستقبل کے دوستوں کو بھی انتباہ دیا ہے۔


Share: